Tired person.
True life partner
ہر لڑکی اپنے باپ سے بےحد محبت کرتی ہے… اور میں بھی کرتی ہوں
لیکن میں نے کبھی یہ دعا نہیں کی کہ میرا ہمسفر بالکل میرے ابو جیسا ہو۔
میں ہمیشہ اللہ سے یہی دعا کرتی تھی کہ
یا اللہ! مجھے ایسا شوہر دینا جو اپنی بیوی کا خیال رکھنے والا ہو،
جو اگر بیوی بیمار ہو، تھکی ہو یا بچوں میں مصروف ہو تو اس کا ہاتھ بٹا دے
کیونکہ میں نے اپنی امی کو ہمیشہ ہر حال میں کام کرتے دیکھا۔
چاہے طبیعت جیسی بھی ہو، گھر کے کام پھر بھی انہی کو کرنے پڑتے تھے۔
الحمدللہ اللہ نے میری دعا سن لی
مجھے آج بھی یاد ہے جب شادی کے بعد دوسری بار امی کے گھر گئے تھے،
تو میرے ہسبینڈ میرے ساتھ کپڑے دھو رہے تھے
ابو نے دور سے آواز دی کہ “چھوڑ دو، لڑکا کیوں کام کر رہا ہے”
میں نے اُس وقت تو کچھ نہیں کہا…
لیکن دل میں بہت شکر ادا کیا کہ اللہ نے مجھے ایک سمجھدار اور خیال رکھنے والا انسان دیا
میرے خیال میں ہر شوہر کو، چاہے وہ مزدوری کرتا ہو یا آفس جاب،
اپنی بیوی کا ہاتھ ضرور بٹانا چاہیے۔
خاص طور پر جب گھر میں چھوٹے بچے ہوں
کیونکہ ایک عورت صرف جسمانی نہیں… ذہنی طور پر بھی بہت تھک جاتی ہے۔
اور عورت کی مینٹل ہیلتھ کتنی جلدی متاثر ہوتی ہے، یہ صرف عورتیں ہی سمجھ سکتی ہیں
یقین مانیں
جب ایک مرد اپنی بیوی کے ساتھ چھوٹے چھوٹے کاموں میں ہاتھ بٹاتا ہے نا،
تو عورت اُس سے emotionally اور بھی زیادہ attach ہو جاتی ہے یہ ہر مرد کے لیے ایک چھوٹا سا پیغام ہے
اپنی بیگمات کو صرف “ذمہ داری” نہیں، “ساتھی” سمجھ کریں 🌸
Comments
No comments yet. Be the first to comment!